غربت تو ہر جگہ ہے۔غربت سے آگے کچھ دیکھنا ہے

Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

#

غربت تو ہر جگہ ہے۔غربت سے آگے کچھ دیکھنا ہے

وہ  چاند  ہے  تو  عکس  بھی  پانی  میں  آئیگا،

کردار   خود   ابھر   کر   کہانی   میں   آئیگا

تحریر: شاہد اقبال قیصرانی

غربت  تو  ہر جگہ ہے۔غربت سے آگے کچھ دیکھنا ہےتو چلے جائیں تمن قیصرانی کے میلوں میل دور سنگلاخ پہاڑوں میں براستہ جالکی،کھشک را، کھوہ مار  دنیا خان ولد نصرت خان سکنہ چھکیں زام  جس کے ہاتھ کو بیس سال قبل اونٹ چبا کر کھا گیا تھا  انتہا  کی غربت چھونے کے باوجود خوداری اور ضمیر اتنا زندہ ہے کہ کسی سے ایک ٹکا بھی مانگنا توہین سمجھتے ہیں۔

ہائے رے غربت۔غربت سے آگے کچھ دیکھنا ہے تو  جائیں رمضو ولد چاکر سکنہ کروڈھا  کے پاس،اس سے بھی آگے کچھ دیکھنا اور سننا ہے تو جائیں عبدا لطیف ولد بشیر سکنہ  ڈگر بگڑی  کے ہاں۔اس کو تو احساس پروگرام سے بھی دور رکھا گیا۔بدقسمتی یہ کہ ایک پاؤں پولیو سے لنگڑا گیا اور ہاتھ تھریشر کی زد میں آگیا۔

Poverty is everywhere, there is something to be seen beyond poverty
Poverty is everywhere, but there is something to see beyond poverty

غربت سے آگے کچھ دیکھنا ہے تو جائیں  اجمل ولد قیصر  سکنہ سگ پھراہغ ۔اگر غربت کا پیمانہ دیکھنا ہے تو  جائیں مراد ولد لعل،منظور ولد شمشیر اور  اقبال ولد ہزار  سکنا چھکیں زام،اگر غربت کی لکیر کھینچنی ہے تو چلے جائیں  اللہ داد ولد پھیری سکنہ گزگر فتح والا،اور  قادر ولد اللہ ڈتہ سکنہ نیلوہر۔آپ ان کے ہاں جا کر غربت کی انتہا کو پہچان ضرور کر پائیں گے۔

اگر ان لوگوں سے بجلی،پانی،گیس کے بلوں،سکولز کی فیسوں، اشیائے خوردونوش کی بات کی جائے تو کہیں گے یہ کیا ہیں۔بھوک تو ایک پلیٹ سالن بھی مٹا دیتی ہے مگر یہاں پلیٹ بھی نہیں ہے۔اے علاقے کے امیرزادو یہ الفاظ غریبوں کیلئے نہیں لکھے ہیں بلکہ آپ کیلئے ہیں۔


Poverty is everywhere, but there is something to see beyond poverty in tuman Qaisrani Tehsil Kohesuleman Dera Ghazi Khan

Post a Comment

0 Comments